شادمان ٹاون یوسی 16 کے سابقہ کونسلر انور محمود کا انتقال ہوگیا
شادمان ٹاون میں انور محمود کی خدمات کو بھولایا نہیں جاسکتا ہے۔
شادمان ٹاون یوسی 16 کے سابقہ کونسلر انور محمود کا انتقال ہوگیا
کراچی : شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد یوسی16 کے سابقہ کونسلر انور محمود کا انتقال ہوگیا۔ انور محمود کافی عرصہ سے بیمار تھے اور اسپتال میں داخل تھے۔ انور محمود کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے تھا۔ شادمان ٹاون کے کونسلر کی حیثیت سے انہوں نے اپنی خدمات انجام دیں۔
شادمان ٹاون میں سوشل ورک کے حوالے سے بھی لوگ ان کو جانتے تھے۔ ان کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ان کا جنازہ شادمان مسجد میں ظہر کی نماز میں ادا کیا گیا۔ ان کے جنازے میں موجودہ یوسی 2 چئیرمین جناب فرحان سہیل، کونسلر منیب وسیم اور یوسی کی ٹیم نے شرکت کی۔
ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے جناب ریحان اکرم، سابقہ ایم پی اے جمال احمد، سابقہ نائیب ناظم یوسی 8 وسیم، جناب عدیل، جناب مظفر، جناب فیصل، جناب حنیف اور دیگر نے شرکت کی۔ انور محمود کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
شادمان ٹاون کے سماجی کارکن جناب عمیر عثمانی نے بھی انور محمود کے جنازے میں شرکت کی۔
ان کی کچھ ویڈیوز مندرجہ ذیل ہیں۔