گیس مہنگی کردی گیس کی فراہمی نہیں ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
یہ مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان اگے بڑھے گا یہ جماعت اسلامی کا وژن ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
گیس مہنگی کردی گیس کی فراہمی نہیں ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر صحت سندھ نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے نمائش کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا منافع غزہ کے مسلمانوں کو پہنچایا جائے گا۔ اس کا مقصد پاکستانی پراڈکٹ کو پروموٹ کرنا ہے۔ اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کو پتہ چلے گا کہ ہماری اشیا کتنی معیاری ہیں اور یہ بھی پیغام جائے گا کہ ہم اپنے فلسطینی مسلمانوں کو نہیں بھولے۔ جو ظلم ہورہا ہے کم از کم زبان سے تو بولیں اور ان کی مدد کریں۔
صدر پاکستان بزنس فورم کراچی چیپٹر سہیل عزیز نے کہا کہ بائیکاٹ کی مہم پوری دنیا میں چل رہی تھی۔ مسلمان ہر اس پراڈکٹ کا بائیکاٹ کررہے تھے جو اسرائیل سے جڑی تھیں۔ ہم نے ایک کانفرنس منعقد کی اور یہ فیصلہ کیا کہ ایک نمائش ہو جس میں لوکل پراڈکٹ ہو۔ یہ نمائش ڈیڑھ مہینے میں ہوئی۔ بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کروں گا۔ 92 کمپنیوں نے 196 اسٹالش لگائے ہیں اور 360 برانڈز ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ٹیم کو مبارکباد منعقد کرتا ہوں کہ اتنی شاندار نمائش کا انعقاد کیا ہے۔ ادارہ نور حق میں پاکستانی کمپنیوں کی ایک کانفرنس منعقد کی تھی۔ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ پاکستانی اشیا کی ایکسپو منعقد کریں۔ اور اس کا منافع غزہ کے مظلومین تک پہنچائیں۔ پاکستان کے دوسرے شہروں سے بھی لوگ یہاں آئے ہیں۔ میرا برانڈ پاکستان کا مقصد اپنی پراڈکٹ کو پروموٹ کرنا اور اسے اس قابل بنانا ہے کہ کوئی کچھ نہ کہے۔ لوگوں کو پتہ چلے کہ یہ لوگ اپنی کمپنی بہت اچھی طرح چلاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ بین الاقوامی پراڈکٹ کی مارکیٹنگ بہت ہوتی ہے اور پاکستانی پراڈکٹ کو وہ سرمایہ حاصل نہیں ہوتا۔ اسرائیل غزہ میں بمباری کررہا ہے اور مسلم امہ کو جو کردار ادا کرنا چاہیے وہ نہیں کررہے۔ وہ تو پوری امت کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لئے کھڑے ہیں۔ ان برانڈز کا شکریہ ادا کرنا ہوگا کہ انھوں نے پوری دنیا کی آنکھیں کھولی ہیں۔ بہت بڑی سرمایہ کاری چاہیے ہوتی ہے تب لوگ پراڈکٹ کو استعمال کرتے ہیں۔ لیکن چند دنوں میں لوگوں کو آگاہی ہوئی کہ وہ پاکستانی برانڈ ڈھونڈنے لگے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی برانڈ کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ ایمانداری سے کام کریں۔ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اس سے پاکستان کو اگے بڑھانے کے لئے بھی کام کرنا ہوگا۔ پاکستان 25 کروڑ لوگوں کا ملک ہے۔ پاکستان کے پاس ایکسپورٹ کے بہت مواقع ہیں۔ ایکسپورٹ بڑھے گی اگر ہم اپنی ایکسپورٹ کو بڑھائیں گے۔ پاکستانیوں میں وہ فخر پیدا کرنا ہے کہ انھیں پاکستانی پراڈکٹ استعمال کرنے میں فخر ہو۔ ہمارے پاس کوالٹی پراڈکٹ موجود ہے لیکن لوگوں کو اس کی آگاہی نہیں ہے۔ میں کہتا ہوں کہ کوالٹی پراڈکٹ رکھیں پلیسمنٹ صحیح رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ مایوس ہو کر گھر بیٹھ جانا ملک چھوڑ دینا مسئلے کا حل نہیں ہے۔ آئی ٹی کے حوالے سے جو چیلنجز ہیں اس کو بھی ٹھیک کرنا ہوگا۔ اگر ہم آئی ٹی میں اگے بڑھیں اپنی صنعتوں کو وہ مواقع دیں۔ صنعتوں کو یوٹیلیٹیز کی فراہمی ممکن بنانی ہوگی۔ گیس مہنگی کردی گیس کی فراہمی نہیں ہے۔ پانی کا کے فور منصوبہ نہیں بن رہا۔ یہ مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان اگے بڑھے گا یہ جماعت اسلامی کا وژن ہے۔ 8 فروری کو الیکشن میں عوام ساتھ دے۔ بادشاہ سلامت بنا کر لایا گیا ہے۔ تیار ہو کر آگئے ہیں اور ہھر بھاگ جائیں گے لندن لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ جو امید جے چراغ جلا سکتا ہے وہ جماعت اسلامی ہے۔ جماعت اسلامی کے بغیر نہ صوبائی حکومت بنے گی نہ وفاقی حکومت۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کو آگے بڑھائیں گے۔ یہاں آئیں جتنا بھی منافع حاصل ہوگا ہم اسے غزہ کے مظلومین کی مدد کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ نمائش میں 190 سے زائد اسٹالز سجائے گئے ہیں۔ نمائش میں لوگوں نے مختلف سیاستدانوں کا حلیہ اپنایا۔ عمران خان، مولانا فضل الرحمان ، شہباز شریف ، یوسف رضا گیلانی توجہ کا مرکز بن گئے۔