Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی کو بنانے والے بھی صرف متحدہ قومی مومنٹ والے ہیں۔ ریحان اکرم

ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی ایس 122 ریحان اکرم نے بھی عوامی رابطہ مہم کو تیز کردیا ہے۔

0

کراچی کو بنانے والے بھی صرف متحدہ قومی مومنٹ والے ہیں۔ ریحان اکرم

کراچی : الیکشن 2024 کی تیاریاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی ایس 122 ریحان اکرم نے بھی عوامی رابطہ مہم کو تیز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے حلقہ سیکٹر 11-اے میں علاقہ مکین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو سننا۔ جس کے بعد انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہمارے ووٹر کو اس بات کا پتہ ہونا چاہیئے کہ ہمارے لوگوں کے پاس اب آپشن کیا ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی والے کہتے ہیں ساڑھے 22 ہزار عرب روپے پچھلے 15 سالوں میں صوبہ سندھ میں لگائے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں 3 لاکھ سے زیادہ نوکریاں دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ شہر ہمیں ووٹ دیتا ہے تو ہم ان کو بنادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ انہوں نے پچھلے 15 سالوں میں کون سی ایسی یوسی ہے جو پچھلے 15 سالوں میں ماڈل کے طور پر بنائی ہو۔ اس کے بعد ہمارے پاس جماعت اسلامی موجود ہے۔ جو ایک سال پہلے ہی جیت کے بلدیات میں آئی اور انہوں نے ایک سال کے عرصہ میں انہوں نے کیا کیا ہے ؟ انہوں نے ایک سال میں صرف اور صرف رونا شروع کیا کہ ہمارے پاس اختیار نہیں ہے۔ ہم نے ایسی وجہ سے بلدیات میں بائی کاٹ کیا تھا اور ان کو کہا تھا ہمارا ساتھ دیں۔ ان کا نارہ تو ضرور ہے کہ کراچی صرف جماعت اسلامی کا لیکن انہوں نے کراچی کے لئیے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک آپشن موجود ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے بھی کراچی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ وہ ساڑھے تین سال حکومت میں رہے اور کچھ بھی نہیں کیا۔ حلہ کہ ان کے پاس وفاق بھی تھا اور صوبہ بھی۔ علی زیدی مہاجر ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت میں موجود تھے۔ ان کے پاس نوکریاں آئی لیکن اس کے ساتھ ایک نوٹ میں موجود تھا کہ کراچی والوں کے لئے نہیں ہے۔ واحد جماعت تھی اس وقت ایم کیو ایم جس نے ان کی خلافت کی اور اس کو رکوایا۔ پی ٹی آئی والے اپنی پارٹی پالیسی کی وجہ سے مجبور تھے۔ علی زیدی کی ہمت نہیں تھی کہ وہ عمران خان کو کہے کہ اس میں کراچی کا کوٹہ کہاں ہے۔ اس کی منسٹرئ چلی جاتی۔

ایم کیو ایم پاکستان واحد جماعت ہے جس کو ووٹ اگر کراچی والے دیتے ہیں تو ان کو فائدہ ضرور ہوگا۔ ایم کیو ایم پاکستان کہ جو مطالبات ہیں وہ عوام کے لئے ہیں، پارٹی کے لئے نہیں۔ ایم کیو ایم نے کراچی کے لئے بہت زیادہ کام کیا ہے۔ ہوسکتا ہے لوگوں کو ایم کیو ایم سے شکایت ہو لیکن کراچی کو بنانے والے بھی صرف متحدہ قومی مومنٹ والے ہیں۔

اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی اشرف علی، این اے کمیٹی اور ٹاؤن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ عوام نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں وہ ایم کیو ایم پاکستان کو ووٹ دیں گے۔

Comments
Loading...