سیف باری اور ریاض حیدر کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات
الیکشن کمیشن کی دھاندلی کو سیٹ چھوڑ کر ایکسپوز کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
سیف باری اور ریاض حیدر کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات
تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 کو مسترد کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کل مختلف مقام پر احتجاج کیا۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔ احتجاج میں دیکھا جاسکتا تھا کہ لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف پی ایس-129 کے امیدوار سیف باری اور این اے-250 کے امیدوار ریاض حیدر کی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ادارہ نورحق آمد۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔ الیکشن کمیشن کی دھاندلی کو سیٹ چھوڑ کر ایکسپوز کرنے پر شکریہ ادا بھی کیا۔