نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات، علاقہ میں موجود اسکولز کے پاس صفائی کے کاموں کو یقینی بنایا جائے۔ درخواست
یوسی 07 کے چئیرمین اور وائس چئیرمین نے صفائی کے حوالے سے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو درخواست لکھ ڈالی۔
نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات، علاقہ میں موجود اسکولز کے پاس صفائی کے کاموں کو یقینی بنایا جائے۔ درخواست
تفصیلات کے مطابق یوسی 7 کے چئیرمین امید علی قاضی اور وائس چئیرمین حافظ سید عمران علی نے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کو ایک درخواست لکھی جس میں انہوں نے کہا کہ نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو درخوست لکھتے ہوئے کہا کہ اسکولز کے آس پاس صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔
تاکہ امتحانات دینے آنے والے طالب علم کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید اس درخواست کو ڈپٹی کمشنر وسیٹ اور ٹاون چئیرمین منگھوپیر کو بھی جمع کرا دیا ہے۔
