Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پانی کا شدید بحران لوگوں کی ایم پی اے جمال احمد سے ملاقات

گرمی کا موسم آتے ہی علاقہ میں پانی کا بحران بھی کافی بڑھ گیا ہے۔ علاقہ مکین۔

0

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پانی کا شدید بحران لوگوں کی ایم پی اے جمال احمد سے ملاقات

کراچی : ڈسٹرکٹ سینٹرل میں عوام کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس مہنگائی میں ٹینکر ڈلوانا کافی مشکل نظر آتا ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی عوام نے ایم کیو ایم پاکستان ایم پی اے جمال احمد سے رابطہ کیا جس میں خواتین اور مرد حضرات نے اپنی پریشانی بیان کی۔

ایم پی اے جمال احمد نے عوام کے مسائل سننے اور ان کو حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس حوالے سے انہوں نے واٹر کارپوریشن ایم ڈی سے بھی بات کی۔ نارتھ ناظم آباد ایکسی این جناب سہیل اطیعب سے بھی انہوں نے پانی کے حوالے سے پیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کو کہا۔

عوام نے ایم کیو ایم پاکستان ایم پی اے جمال احمد کا شکریہ ادا بھی کیا۔

Comments
Loading...