ایم پی اے جمال احمد کے ہمراہ یوسی 19 کے آرگنائزر سمیر ،جوائنٹ و اراکین یوسی کمیٹی سے بلدیاتی کاموں کے حوالے سے میٹنگ
ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے عوامی بابطہ مہم میں تیزی
ایم پی اے جمال احمد کے ہمراہ یوسی 19 کے آرگنائزر سمیر ،جوائنٹ و اراکین یوسی کمیٹی سے بلدیاتی کاموں کے حوالے سے میٹنگ
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے مسائل کو دیکھتے ہوئے عوامی رابطہ مہم کا اغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ہاوس میں بھی سیل بنادیا گیا ہے جہاں مختلف اوقات میں مختلف ایم پی اے عوامی مسائل کو سنتے اور ان کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔
اس حوالے سے علاقائی مسائل کو دیکھتے ہوئے ٹاون ممبر و بلدیاتی کمیٹی ممبر خاور نے ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ یوسی 19 کے آرگنائزر سمیر، جوائنٹ و اراکین یوسی کمیٹی سے بلدیاتی کاموں کے حوالے سے میٹنگ کی۔
اس میٹنگ میں علاقہ میں درپیش مسائل کے حوالے سے بات ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو حل کس طرح کیا جائے اور کون کون سے اداروں کی مدد درکار ہوگی ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اس موضو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ جمال احمد نے کچھ عرصہ پہلے بھی کے بی آر میں کھلی کچھری سے خطاب کیا تھا اور عوامی مسائل سنے اور ان کو حل بھی کرایا، جس میں علاقہ میں موجود کے-الیکٹرک کی طرف لوڈشیڈنگ کا ایک بڑا مسلہ تھا۔