Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مسجد و امام بارگاہ آلِ محمد سیکٹر 5-سی/3نارتھ کراچی سے ماتمی جلوس بر آمد۔

میو نسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ نے منتظمین جلوس کمیٹی کے ہمراہ جلوس کی قیادت کی۔

0

نیو کراچی ٹاؤن میں عزاداران حُسین ؓکو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن میں عزاداران حُسین ؓکو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوس کے راستوں پر انتظام مکمل کرلئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار میو نسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ نے مسجد و امام بارگاہ آلِ محمد سیکٹر 5-سی/3 نارتھ کراچی سے برآمد ہونے والے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرمسجد وامام بارگاہ آلِ محمد کے منتظمین،جلوس و مجالس کمیٹی کے اراکین،سپرٹینڈنگ انجینئر بی اینڈ آر اشفاق حُسین،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نارتھ کراچی محمد علی،میو نسپل کمشنر کے پی اے منصور و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پرمنتظمین امام بارگاہ و جلوس کمیٹی کے اراکین نے میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے اور نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ نے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔

اس موقع پر میو نسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ِ محرم سے قبل ہی منتخب بلدیاتی نمائندوں اور نیو کراچی ٹاؤن کے افسران نے نے محرم الحرام میں عزاداران حُسین ؓ کو بلدیاتی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی تھی اور اس حوالے سے نیو کراچی میں قائم مسجد و امام بارگاہوں،جلوس و مجالس کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور مختلف علاقوں میں موجود مسائل سے آگاہی حاصل کی تھی۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے خصوصی طور پر ان مسائل کو حل کرنے کے لئے افسران کوہدایات دیں تھیں۔آج الحمد اللہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی نگرانی میں ٹاؤن کی انتظامیہ نے نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے بر آمد ہونے والے جلوس کی گزر گاہوں کو ہموار کر کے سڑکوں کی استر کاری اور روشنی کے خصوصی انتظامات کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیو کراچی میں موجود تمام مکاتب فکر کے مسالک کو بلدیاتی خدمات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،محرم الحرام میں علماء کرام مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیں یوم شہادت حُسین ؓ کو عقیدت و احترام سے ساتھ منائیں۔

واضح رہے کہ نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف مقامات پر محرم الحرام میں عزاداریں حُسینؓ کی جانب سے مجالس اور ماتمی جلوس کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل کیمپس اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی۔

Comments
Loading...