Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شاہراہ نورجہاں پولیس کی خوفیہ کاروائی

ملزمان کے قبضہ سے 16 موبائیل فون، دو عدد اصلحہ، لیپ ٹاپ، ڈیواس برآمد کرلی گئی ہے۔

0

شاہراہ نورجہاں پولیس کی خوفیہ کاروائی

تفصیلات کے مطابق شاہراہ نورجہاں پولیس ایس ایچ او جناب غلام نبی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ شاہراہ نورجہاں پولیس نے اطلاع ملنے پر خوفیہ کاروائی کی۔ جس کے نتیجے میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے دو ملزمان موبائیل چھیننے کا کام کرتے ہیں اور دو جو ہیں وہ پاپوش میں موبائیل کی دوکان پر کام کرتے ہیں۔ موبائیل کی دوکان پر کام کرنے والوں کے نام منظور اور عادل ہیں۔ جو موبائل کے آئی ایم آئی نمبر کو فلش کرتے تھے۔

تفتیش کے دوران انہوں نے اس کہا کہ ایک سوفٹ وئیر کی مدد سے وہ پی ٹی اے بلاک موبائل اور چھیننے ہوئے موبائیل کے آئی ایم آئی نمبر کو فلیش کردیا کرتے تھے۔ عادل نے یہ بھی بتایا کہ وہ لوگ چھوٹے موبائل فون کو کی پیڈ والے ہوتے ہیں، ان کے آئی ایم آئی نمبر نکال کر اینڈروآئیڈ فون پر چھڑھا دیا جاتا ہے۔ اس نے منظور کی دوکان کے ساتھ ساتھ 6 سے 7 اور دوکانیں بتائی جو ان چوری کے موبائیل کو خرید لیا کرتے ہیں۔

زاہد اور الیاس وہ ملزم ہیں جو موبائیل فون چھینا کرتے ہیں۔ اس نے قبضہ سے 16 موبائیل فون برآمد کرلئے گئے ہیں۔ جس میں سے 7 کے آئی ایم آئی نمبر یہ لوگ تبدیل کرچکے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے پاس سے دو عدد اصلحہ، لیپ ٹاپ، ڈیواس بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔

Comments
Loading...