تھانہ مومن آباد کے علاقے فرید کالونی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ/سرچ آپریشن
کومبنگ/سرچ آپریشن انٹیلیجنس اطلاعات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش کے خلاف کیا جارہا ہے۔
تھانہ مومن آباد کے علاقے فرید کالونی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ/سرچ آپریشن
کراچی : ڈسٹرکٹ ویسٹ، تھانہ مومن آباد کے علاقے فرید کالونی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ/سرچ آپریشن جاری۔ کومبنگ/سرچ آپریشن انٹیلیجنس اطلاعات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش کے خلاف کیا جارہا ہے۔ کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق کا عمل جاری ہے، جبکہ غیر ملکیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔ کومبنگ/سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او اورنگی کے زیر نگرانی ایس ایچ او مومن آباد ہمراہ نفری اور سندھ رینجرز کے افسران و جوان لیڈیز اسٹاف و انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔