Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی منی پاکستان ہے ، سب مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکراچی آمد کے موقع پر غزہ کی تازہ ترین صورتحال ودیگر امور کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب

0

کراچی منی پاکستان ہے ، سب مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکراچی آمد کے موقع پر غزہ کی تازہ ترین صورتحال ودیگر امور کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب۔ انہون نے کہا کہ اہل غزہ و فلسطین سرخرو ہوئے ہیں اور جنگ بندی کا معاہدہ کردیا گیا۔ 47 ہزار سے زائد فلسطینی مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔95 فیصد گھر اور 45 فیصد اسپتال مسمار کردیے گئے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کے بچوں ، بوڑھوں اور نوجوانون کسی کو نہیں چھوڑا۔ اسرائیل کو امریکہ کی طاقت فراہم تھی جس کی وجہ سے فلسطین میں میڈیا ورکرز کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کے صدر نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ حماس کو ختم کردیں گے۔ حماس کے مجاہدین نے پوری دنیا کے باضمیر انسانوں کی ترجمانی کی ہے۔ دشمن اس قدرمکار ہے کہ معاہدے پر عملدرآمد اتوار سے ہوگا لیکن وہ آج بھی فلسطین پر بمباری کررہا ہے۔ آج بھی 85 اہل غزہ و فلسطین کے مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔ جب جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا ہے تو اس کے باوجود اسرائیل بمباری کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پوری امت مسلمہ اور باضمیر انسانوں کی طرف ایک غزہ و فلسطین کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسماعیل ہنیہ ،یحی سنوار شہید کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے خاندانوں سمیت شہادت کے مرتبے میں پہنچے۔ 15 ماہ مسلسل بمباری و کارروائیاں اور نسل کشی کے باوجود حماس سے ہی معاہدہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ معاہدے میں اگر اسرائیلی فوج کو رہا کیا جائے گا تو ہزاروں فلسطینیوں کو بھی رہا کروائیں گے۔ سعودی عرب ، پاکستان اور انڈونیشیا سے اسرائیل یہ مطالبہ کرے گا کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔ ہم ابھی سے حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو زبردست عوامی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکہ کے دباؤ میں آنے والے حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچنا بھی نہیں۔ فلسطین کے شہداء اور زخمی ہمارے مسلمان بھائی ہیں ، ہمارا عقیدہ ایک ہے اور فاصلہ صرف زمینی ہے۔ حماس کی تاریخ کامیابی پر جمعہ کے روز پورے ملک میں یوم عزم و تشکر کے طور پر منایا جائے گا۔ ائمہ مساجد جمعہ کی نماز میں ایک غزہ و فلسطین کے حوالے سے بات کریں اور ذہن سازی بھی کریں اور شکرانے کے نوافل بھی ادا کریں۔ جب حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کی حد بندی اتوار کے روز مکمل ہو جائے گی اس کے بعد اگلے پروگرامات کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے ، سب مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ گئے گزرے حالات میں بھی کراچی 40 فیصد سے زائد ٹیکس ادا کررہا ہے۔ کراچی کے طلبہ کی تعلیمی نسل کشی کی جارہے ہیں ۔ ان کو آگے بڑھنے نہیں دیا جارہا۔ جماعت اسلامی کراچی طلبہ کہ نسل کشی کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ بلوچستان میں امن و امان قائم کرنے کی ضرورت ہے اور اصل دہشت گردوں کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور افغانستان دونوں کسی بھی صورت میں جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ دانش مندی سے حالات کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کی طرف سے روانہ بات ہورہی ہے کہ آئی پی پیز سے بات ہورہی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ صرف اعلانات نہیں اقدامات کی ضرورت ہے۔ آئی پی پیز کے معاملے میں مزید پیش رفت ہونی چاہئیے اور ان معاہدوں سے عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔ کراچی میں کے الیکٹرک مافیا کو بجلی کی جنریشن دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کراچی کو براہ راست نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کی جائے۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، سکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی ، نائب امیر کراچی راجا عارف سلطان ، ڈپٹی سیکرٹری و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے ایم سی قاضی سید صدر الدین ، ڈپٹی سکریٹری عبد الرزاق خان، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمدودیگر بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...