مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کاعوامی شکایت پر ایکشن،کاروائی زور پکڑنے لگی
میئر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے کورنگی ڈویژن کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔
مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کاعوامی شکایت پر ایکشن،کاروائی زور پکڑنے لگی
کراچی : شہر میں بہت سے ایسے مقام موجود ہیں جہاں دوکانداروں اور ہوٹل چلانے والے نے اپنے سامان ڈال کر قبضہ کیا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ پر بھی ٹھیلے اور دوسری شیزیں رکھ کر قبضہ دیکھنے میں آتا ہے۔ شہر میں سڑکوں پر ٹھیکے والے کھڑے ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
لوگ کی طرف سے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کو سرہانے کے بعد ایکشن مزید بڑھانے اور مزید شکایت پر نوٹس لینے کے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے اعلان کے بعد کاروائی تیز ہوگئی ہے اور ۵۰۰۰ روڈ پاور ہاؤس سے 4کے چورنگی تک عوامی جگہوں کو صاف کروا دیا گیا۔
میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر شہریوں کے مطالبات اور شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے لیاقت آباد ڈکھانہ اور گردونواح میں عوامی مقامات کو خالی کرانے کے لیے کارروائی کا حکم دے دیا ، جسکے کاروائی آپکے ساتھ شیئر کی جاتی ہے۔
کلین کراچی آپریشن ہر ایریا میں اپنی کاروائی کے نتائج دے رہا ہے، شہریوں کے مطالبے پر کیماری اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بھی آپریشن باقائدگی سے جاری ہے جو منگھوپیر روڈ سے بنارس تک کیا گیا اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر مزید تیز کیا جائیگا۔