Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پولیس کی بروقت کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی جرائم پیشہ ملزمان دوران پیٹرولنگ گرفتار

برآمد شدہ موٹر سائیکل کا مقدمہ الزام نمبر 36/25 بجرم دفعہ 381-اے تھانہ عزیز آباد میں درج ہے۔

0

پولیس کی بروقت کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی جرائم پیشہ ملزمان دوران پیٹرولنگ گرفتار

کراچی : عزیز آباد پولیس کی بروقت کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی جرائم پیشہ ملزمان دوران پیٹرولنگ گرفتار، اسلحہ و چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد بمقام اندرون سروس روڈ عزیز آباد کی حدود سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی شناخت 01 صابر ولد اجمل 02 راحیل ولد ذیشان کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 1 عدد غیر قانونی 9 ایم ایم پسٹل لوڈ میگزین بمعہ 03 زندہ راؤنڈز اور تھانہ ہذا کی حدود سے سرقہ شدہ 70-سی سی موٹر سائیکل نمبری کے ای ای-2298 برآمد ہوئی۔

برآمد شدہ موٹر سائیکل کا مقدمہ الزام نمبر 36/25 بجرم دفعہ 381-اے تھانہ عزیز آباد میں درج ہے۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت دیگر اضلاع میں بھی چوری و ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزم صابر ولد اجمل کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 38/2025 جرم دفعہ 23-1 (اے) سندھ آرمز ایکٹ کا مقدمہ قائم کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments
Loading...