ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ، سرچ آپریشن
کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی جا رہی تھی۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ، سرچ آپریشن
کراچی : ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے رات گئے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا۔ کومبنگ/سرچ آپریشن تین ٹیموں پر مشتمل تھا، جس کی نگرانی سب ڈویژنل (ایس ڈی پی او) گلشن، نیو ٹاؤن، محمود آباد، جمشید کوارٹرز، بہادر آباد، فیروز آباد، سچل، اور سہراب گوٹھ کر رہے تھے۔ کومبنگ/سرچ آپریشن تھانہ پی آئی بی، فیروز آباد اور مبینہ ٹاؤن کے علاقوں میں کیا جا رہا تھا۔
کومبنگ/سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد، اور منشیات فروشوں کے خلاف کیا جا رہا تھا۔ کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی جا رہی تھی۔ بائیومیٹرک تلاش ڈیوائسز کی مدد سے متعدد مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی جا رہی تھی۔
کومبنگ/سرچ آپریشن میں متعلقہ ایس ایچ اوز، افسران و جوان، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز، اور لیڈیز اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔