شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار چار ملزمان ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں میں ملوث نکلے
چار سگے بھائیوں پر مشتمل سات رکنی ڈکیت گروہ شہر میں ایک شخص کو ڈکیتی کے دوران قتل اور متعدد کو زخمی کر چکا ہے
شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار چار ملزمان ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں میں ملوث نکلے
تفصیلات کے مطابق شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں ایک روز قبل گرفتار چار ملزمان ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں میں ملوث نکلے۔ چار سگے بھائیوں پر مشتمل سات رکنی ڈکیت گروہ شہر میں ایک شخص کو ڈکیتی کے دوران قتل اور متعدد کو زخمی کر چکا ہے۔
ملزمان کے ویڈیو بیان ۔۔۔۔۔ حاصل کرلیا گیا۔ ڈکیت میں چار سگے بھائی شامل ہیں جو مل کر شہر میں وارداتیں کرتے ہیں ۔پولیس حکام۔ ملزمان نے ڈکیتی کے دوران بلوچ کالونی میں ایک دودھ فروش کو قتل کیا ملزمان نے بلوچ کالونی میں ڈکیتی کے دوران اپنے دوست کو بھی لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی ماری تھی۔
ملزمان نے شہر میں ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں کے دوران متعدد افراد کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کا اعتراف کیا۔ مزمان نے ایم این اے سے بھی اسلحہ چھیننے کا اعتراف کیا۔ ملزمان صدر کورنگی محمود اباد نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں متعدد وارداتیں کر چکے ہیں۔