ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر عیسیٰ گوٹھ اور محمد گوٹھ سمیت مختلف سیکٹرز میں پولیس کا کامبنگ سرچ آپریشن
ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر عیسیٰ گوٹھ اور محمد گوٹھ سمیت مختلف سیکٹرز میں پولیس کا کامبنگ سرچ آپریشن
کراچی : ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل جناب ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر عزیزآباد (عیسیٰ گوٹھ) اور نیو کراچی (محمد گوٹھ) سمیت مختلف سیکٹرز میں پولیس کا کامبنگ سرچ آپریشن کیا گیا۔
گھر گھر تلاشی، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں مشتبہ افراد کی چیکنگ ایس ڈبلیو ایس ڈیوائس اور ایڈوائس کے ذریعے کی گئی۔ آپریشن کی نگرانی ایس ڈی پی اوز نے کی، جبکہ متعلقہ ایس ایچ اوز، لیڈی سرچرز، انٹیلیجنس اسٹاف اور پولیس نفری بھی موجود تھی۔
دورانِ آپریشن متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے چند کے کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آئے۔ ان کے قبضے سے منشیات برآمد ہونے پر انہیں تھانے منتقل کر دیا گیا۔ مقدمات کا اندراج جاری ہے، مزید تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔