شہر بھر میں جاری ٹریفک قوانین کے نفاذ کی مہم تیزی کے ساتھ جاری
یہ سخت کارروائیاں جلد متعارف ہونے والے مکمل خودکار، e- ٹکٹنگ نظام اور نظرثانی شدہ جرمانوں کی طرف ایک پیش خیمہ ہے۔
شہر بھر میں جاری ٹریفک قوانین کے نفاذ کی مہم تیزی کے ساتھ جاری
کراچی : شہر بھر میں جاری ٹریفک قوانین کے نفاذ کی مہم کے تحت، 8839 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں 10 جون 2025 سے اب تک ضبط کی گئی ہیں۔ ضبط کی جانے والی گاڑیاں درج ذیل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں شامل ہیں۔ نمبر پلیٹس کا نہ ہونا یا غیر معیاری/فینسی نمبر پلیٹس کا استعمال کرنا، گاڑی کی رجسٹریشن نہ ہونا، ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا نہ ہونا۔
موٹر سائیکل سواروں کا ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا شامل ہے۔ ٹریفک قوانین پر عمل کریں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی چلانا جرم ہے۔ محکمہ ایکسائز سے اپنی گاڑی کی مؤثر رجسٹریشن کروائیں۔ سرکاری معیار اور سائز کی نمبر پلیٹس کا استعمال کریں۔
تمام ڈرائیور حضرات ڈرائیونگ لائسنس کہ اجراء کو یقینی بنائیں۔ موٹر سائیکل پر سوار ایک ہو یا دو دونوں سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔ یہ سخت کارروائیاں جلد متعارف ہونے والے مکمل خودکار، e- ٹکٹنگ نظام اور نظرثانی شدہ جرمانوں کی طرف ایک پیش خیمہ ہے۔ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ جرمانوں سے بچا جا سکے اور سڑکوں پر محفوظ سفر سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔