حکومت سندھ نے ریڈیالوجی کے شعبے کو ترقی کی معراج تک پہنچا دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ریڈیالوجی کے عالمی دن پر پیغام
حکومت سندھ نے ریڈیالوجی کے شعبے کو ترقی کی معراج تک پہنچا دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ریڈیالوجی کے عالمی دن پر پیغام۔ وزیراعلیٰ سندھ کا ریڈیالوجسٹ، ریڈیوگرافرز اور تکنیکی عملے کو خراج تحسین۔ وزیراعلیٰ سندھ کا ایکس ریز کے موجد جرمن سائنسدان ویلہلم کونراڈ رونٹگن کو بھی خراج عقیدت۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے ریڈیالوجی کے شعبے کو ترقی کی معراج تک پہنچا دیا ہے۔ جناح اسپتال میں ریڈیالوجی کی نئی سہولیات صوبائی حکومت کے عزم کی عکاس ہیں۔ سندھ کے اسپتالوں میں ایکسریز سے لے کر ریڈیالوجی سے کینسر کے علاج تک کی سہولیات مفت موجود ہیں۔ ریڈیالوجی کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔