Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز جاری

ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز جاری

0

کراچی : ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ یہ کارروائیاں ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے کی گئیں۔

تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس نے 06 نمبر کچی آبادی، بند پی اے ایف فیصل بیس کے قریب علاقے میں آپریشن کیا، جہاں داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ دورانِ آپریشن 22 گھروں جبکہ 30 مشتبہ افراد کی ریکارڈ چیکنگ کی گئی۔

یہ اقدامات عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے۔

Comments
Loading...