بہاری برادری کی جانب سے پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کو تاریخی فتح پر مبارکباد
یہ اجلاس قومی یکجہتی، افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور قومی سلامتی کے لیے بہاری برادری کے غیر متزلزل عزم کی روشن مثال تھا۔
بہاری برادری کی جانب سے پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کو تاریخی فتح پر مبارکباد
کراچی : آل پاکستانی بہاری ایکشن کمیٹی کا ایک اہم و ہنگامی اجلاس بہار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا، جس میں تمام بہاری برادری کی سرکردہ قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں جن معزز رہنماؤں نے شرکت کی اُن میں چئیرمین محبانِ پاکستان فاؤنڈیشن جناب ممتاز انصاری، بہاری یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری جناب سید یوسف امام، صدر بہار فاؤنڈیشن پاکستان آفتاب عالم، سینیئر وائس پریزیڈنٹ/ تاجر رہنما جاوید صدیقی، صدر بہار ویلفیئر فاؤنڈیشن سید طارق شعیب، نائب صدر مرشد رضا، بہاری کمیونٹی پاکستان کے محمد فخرالزماں، اور چئیرمین اورنگی اتحاد کونسل حسنین شیخ سمیت دیگر قابل احترام شخصیات شامل تھیں۔
شرکاء نے دشمنانِ وطن کو دندان شکن جواب دینے پر افواجِ پاکستان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اس جذبۂ حب الوطنی کا اعادہ کیا کہ بہاری برادری ماضی کی طرح آج بھی دفاعِ پاکستان اور تعمیرِ وطن کے عظیم مشن میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ بعد ازاں شہید ہوئے والے پاکستانیوں کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی ۔
یہ اجلاس قومی یکجہتی، افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور قومی سلامتی کے لیے بہاری برادری کے غیر متزلزل عزم کی روشن مثال تھا۔