Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈاکٹر عشرت العباد خان کی صحت میں بہتری، قوم سے اتحاد اور یکجہتی کی اپیل

ڈاکٹر عشرت العباد خان کی صحت میں بہتری، قوم سے اتحاد اور یکجہتی کی اپیل

0

ڈاکٹر عشرت العباد خان کی صحت میں بہتری، قوم سے اتحاد اور یکجہتی کی اپیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عشرت العباد خان کے صاحبزادے شماس العباد خان نے اپنی سیاسی جماعت “میری پہچان پاکستان” کے سوشل میڈیا گروپس میں ڈاکٹر عشرت العباد خان کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ حال ہی میں پیش آنے والے طبی مسئلے کے بعد، اللہ تعالیٰ کے فضل اور تمام کارکنان و ہمدردوں کی دعاؤں کے باعث ڈاکٹر صاحب تیزی سے روبہ صحت ہیں اور اپنی معمول کی سرگرمیوں کی طرف واپس لوٹ رہے ہیں۔

شماس العباد خان نے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جو اس مشکل وقت میں دعاگو رہے۔ اور کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کےساتھ چند دن پہلے، اچانک پیش آنے والے ایک طبی مسئلے نے ہمیں آزمایا۔ مگر رب کریم کا خاص احسان، آپ سب کی دعاؤں کی برکت، اور ڈاکٹر صاحب کے عظیم حوصلے نے اس مشکل گھڑی کو سر کر لیا۔ آج وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، اور پوری قوت سے واپس اپنی معمول کی مصروفیات کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ گوکہ یہ خبر صرف چند ساتھیوں تک ہی پہنچ سکی وہ بھرپور مشکور ہیں تمام ساتھیوں کا جو دعاگو رہے۔
آج جب ہماری قوم سنگین اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، بالخصوص بھارت کے ساتھ موجودہ جنگی صورتحال میں، ڈاکٹر صاحب کا پیغام بالکل واضح ہے کہ عوام کا اتحاد، آپ کی وفاداری اور دعاؤں کی طاقت ہی ہے جو ہر سپاہی کا حوصلہ بڑھاتی ہے۔ آج، ہمیں اپنے محافظوں کے لیے ایک زندہ قوم بن کر یکجہتی اور ثابت قدمی کا علم بلند کرنا ہے۔

شماس العباد کا مزید کہنا تھا کہ یاد رکھیے، پاکستان ناقابل تسخیر ہے کوئی دشمن، کوئی سازش، ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔ “میری پہچان پاکستان” ایک تحریک ہے جو رکنے والی نہیں . متحد رہیں، یہی ہمارا مقدر اور ہماری شان ہے۔

Comments
Loading...