شاہ فیصل کالونی دو نمبر کے قریب 8 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کا شاہ فیصل کالونی میں معصوم بچے حذیفہ کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے پر افسوس، معصوم بچہ کی شہادت شہری حکومت پر سوالیہ نشان ہے
اعلی حکام شہری حکومتوں کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیں اور عوام کے تحفظ اور بنیادی سہولیات کیلئے اقدامات کریں،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے شاہ فیصل کالونی میں شادی میں آئے ہوئے معصوم بچے حذیفہ کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی شہری حکومت اور میئر کراچی کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔اسی طرح جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمین کیلئے بھی یہ واقعہ باعث ندامت ہے۔انکا کہنا تھا کہ حکومت شہری خواہاں پیپلزپارٹی یا جماعت اسلامی کی ہو دونوں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری ناکام ہیں اور انکی کارکردگی کو سمجھنے کیلئے معصوم حذیفہ کی شہادت انکے لیے نوشتہ دیوار ہے۔
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ شہری حکومتوں کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا جائے اور عوام کے تحفظ اور بنیادی سہولیات کیلئے اقدامات کئے جائیں۔