سرسید پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 2 ڈاکو بلا ضرب گرفتار
سرسید پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 2 ڈاکو بلا ضرب گرفتار
کراچی : سرسید پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 2 ڈاکو بلا ضرب گرفتار
سرسید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو بلا ضرب گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں اسد خان عرف اسّو اور محمد رضا عرف محمود شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 9ایم ایم پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل (ہونڈا 125، ماڈل 2022، نمبر کے پی ایچ-6646) برآمد ہوئی۔
واقعات کے بعد ملزمان کے خلاف دو مقدمات ایف آئی آر 690/2025 اور ایف آئی آر 691/2025 درج کیے گئے۔ محمد رضا متعدد سنگین وارداتوں میں پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے، جس کے خلاف ڈیفنس، کلفٹن، گزری اور شریف آباد تھانوں میں مقدمات درج رہے ہیں۔