Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیرِ صدارت ایسٹ زون آفس میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی

میٹنگ میں ایسٹ زون کے تمام تھانوں میں جرائم کی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

0

کراچی : ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیرِ صدارت ایسٹ زون آفس میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کورنگی، ایسٹ، ملیر اور انویسٹی گیشن ایس ایس پیز کورنگی، ایسٹ، ملیر نے شرکت کی۔

میٹنگ میں ایسٹ زون کے تمام تھانوں میں جرائم کی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، بالخصوص قتل، اقدامِ قتل، ہاؤس رابری، کار چوری، موٹر سائیکل چھیننے اور اسٹریٹ کرائمز کے انسداد پر رپورٹس طلب کی گئیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے بہتر کارکردگی دکھانے والے تھانوں کو سراہا جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے مؤثر پٹرولنگ، ناکہ بندی، اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری، تفتیشی معیار کی بہتری، بروقت چالان اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایات دیں۔

آخر میں انہوں نے افسران کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Comments
Loading...