الخدمت، جماعت اسلامی کی طرف سے اجتماعی قربانی کے گوشت کی تقسیم ویڈیو سامنے آگئی
الخدمت، جماعت اسلامی کی طرف سے اجتماعی قربانی کے گوشت کی تقسیم ویڈیو سامنے آگئی
الخدمت، جماعت اسلامی کی طرف سے اجتماعی قربانی کے گوشت کی تقسیم ویڈیو سامنے آگئی
تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی بکر عید کے موقعہ پر جماعت اسلامی، الخدمت کی جانب سے اجتماعی قربانی کا احتمام کیا گیا۔ یہ احتمام نارتھ ناظم آباد یوسی نمبر 02، سخی حسن کے قریب سابقہ مغل گارڈن میں کیا گیا۔
قربانی سے 2 دن پہلے جانور آنا شروع ہوگئے تھے۔ جن کو مغل گارڈن میں بڑے شامیانے کے نیچے باندھا گیا۔ قربانی کے جانوروں کے لئے کھانے اور پانی کا ابھی انتظام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اعلیٰ عہدے دران نے وہاں کا دوراہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
نارتھ ناظم آباد یوسی 02، جماعت اسلامی کے چئیرمین جناب فرحان سہیل، کونسلر منیب وسیم نے بھی اجتماعی قربانی کے کیمپ کا دوراہ کیا اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
قربانی کے دن صبح سے ہی لوگوں نے کیمپ پر پہنچنا شروع کردیا۔ جماعت اسلامی کے کارکنان بھی وہاں موجود تھے، جو انتظامات کو سمنبھال رہے تھے۔ عرفان صاحب اور تنویر صاحب نے ریسپشن سیٹ سنبھال رکھی تھی جو حصہ لینے آنے والوں کی رسید دیکھ کر ان کو ان کے حصہ دے رہے تھے۔
اس کے ساتھ ساتھ اقبال صاحب، اسرار صاحب اور دیگر لوگوں نے ذبح ہونے والے جانور اور ان کے گوشت بنانے والے قصائی کے کاموں کے انتظامات کو سنبھال رکھا تھا۔
لوگ اپنے جانور بھی لے کر اس کیمپ میں آرہے تھے اور یہاں موجود قصائی کی ایک ٹیم ان کے جانوروں کو ذبح کرکے گوشت بنا کر ان کے حوالے کر رہے تھے۔
اس سب انتظامات پر لوگوں پر امید نظر آئے اور جماعت اسلامی کے ساتھ ساتھ انہوں نے کام کرنے والے لڑکوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔