Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اے وی ایل سی، سی آئی اے، کراچی کی ایک اور کاروائی۔

مدعی نے اپنی سرقہ شدہ کار کی بر آمدگی اے وی ایل سی کی ٹیم کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

0

اے وی ایل سی، سی آئی اے، کراچی کی ایک اور کاروائی۔

کراچی : درخشاں ڈیفنس سے چوری کی جا نے والی ٹویو ٹا کرولا، شنواری ریسٹورنٹ کی پارکنگ نزد براق پمپ سپر ھائی وے سے ایک گھنٹہ میں برآمد، اصل ما لک کے سپرد کر دی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق مورخہ 16 جولائی 2023 کو درخشاں ڈیفنس سے وائٹ ٹویو ٹا کرولا نمبر اے ایکس ڈی-399 نا معلوم ملزمان چوری کر کے فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی، اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی نے گا ڑی چوری ہو نے کی اطلاع ملتے ہی شہر سے با ہر جا نے والے راستوں کی مکمل نا کہ بندی کی، اور تمام ٹیموں کو اندرون شہر اور باہر جاے والے راستوں پر نظر رکھنے کے لئے تعینات کر دیا۔ مذکورہ گاڑی اے وی ایل سی گلشن کی ٹیم نے ایک گھنٹہ میں برآمدکرلی۔ جو کہ ملزمان پولیس کا گھیرا تنگ ہونے پر شنواری ریسٹورنٹ کی پارکنگ نزد براق پمپ سپر ھائی وے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

کار کی برآمدگی پر ایس ایس پی صاحب، اے وی ایل سی کی ہدایات کے مطابق اے وی ایل سی کی ٹیم نے کرائم سین یو نٹ کو مو قعہ پر طلب کر کے بر آمد شدہ کا ر سے ملزمان کے فنگر پرنٹ و دیگر شواہد حا صل کئے تاکہ ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت کے ساتھ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

تمام قانو نی کا روائی کی تکمیل کے بعد جناب ایس ایس پی صا حب، اے وی ایل سی نے اصل ما لک ندیم کی سرقہ شدہ کا ر ان کے سپرد کر دی۔

مدعی نے اپنی سرقہ شدہ کار کی بر آمدگی اے وی ایل سی کی ٹیم کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

Comments
Loading...