Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی شہر میں بارش حافظ نعیم الرحمن کا اہم بیان سامنے آگیا

عوام عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کی کراچی کو پیرس بنانے کی دعوی کی حقیقت دیکھ لیں۔ حافظ نعیم الرحمن

0

کراچی شہر میں بارش حافظ نعیم الرحمن کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی : شہر میں تیز بارش جے بعد بہت سے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ لوگوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل بارش کے پانی میں پھنس گئیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بارش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہونے والے بارش نے قبضہ مئیر کی ناقص کارکردگی کی پول کھول دی۔ بارش کے دوران عوام پریشان حال لیکن مئیر کی جانب سے کسی قسم کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔ بارش میں نوتعمیر شدہ سڑکیں اور سیوریج کا نظام مکمل تباہ ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف علاقوں میں بارش کے فورا بعد جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار رییسکیو کے لیے موجود ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کے باوجود نالوں کی صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ عوام عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کی کراچی کو پیرس بنانے کی دعوی کی حقیقت دیکھ لیں۔

Comments
Loading...