Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی ضلع کیماڑی پہنچ گئے

دونوں رہنماؤں نے بارشوں کے بعد مختلف علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا

0

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی ضلع کیماڑی پہنچ گئے

کراچی : ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی ضلع کیماڑی پہنچ گئے۔ ڈپٹی میئر کراچی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے حب ریور روڈ ،بلدیہ ٹاؤن، مواچھ گوٹھ و دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بارشوں کے بعد مختلف علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ،واٹر کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ٹیمیں الرٹ ہیں۔ شہر کی اہم شاہراہوں اور انڈر پاسز پر سکشن پمپس اور ضروری مشینری موجود ہے۔ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Comments
Loading...