Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ کومبنگ آپریشن۔

کومبنگ/سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری۔

0

ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ کومبنگ آپریشن۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ کومبنگ آپریشن۔ کومبنگ/سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری۔ کومبنگ/سرچ آپریشن سندھ رینجرز کے افسران و ملازمان اور ایس ایچ او زمان ٹاؤن ہمراہ ملازمان لیڈیز و انٹیلیجنس اسٹاف موجود۔ انٹیلیجنس اطلاعات پر تھانہ زمان ٹاؤن کے علاقے 100 کوارٹر اور متصلہ علاقے میں سرچ آپریشن۔

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے ناکہ بندی کے ذریعے سیل۔ دوران آپریشن رینجرز اور پولیس کے اہلکار ٹارگٹڈ گھروں کی تلاشی میں مصروف۔ بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق کا عمل جاری۔ مشکوک و مشتبہ افراد کو بغر ض جانچ پڑتال تھانے منتقل کیا جا رہا ہے۔

Comments
Loading...