نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کونسلر منیب وسیم نے پکڑے جانے والے چور کی ایف آئی آر کٹوادی
بیٹری چور نے 8 گاڑیوں کے بونٹ کھول لئے تھے اور 2 بیٹریاں نکال چکا تھا۔
نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کونسلر منیب وسیم نے پکڑے جانے والے چور کی ایف آئی آر کٹوادی
تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون میں کار سے بیٹری چوری کرنے کی وارداتوں میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ پیر کے صبح پیش آیا جب شادمان ٹاوں میں موجود نارتھ سٹی فلیٹ کے باہر ایک بیٹری چور کو عوام نے پکڑ لیا۔
عوام نے پہلے تو اس کی خوب پٹائی کی اس وقت وارڈ نمبر 1 کے کونسلر منیب وسیم بھی وہاں پہچ گئے۔ انہوں نے فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس کو دی اور اس بیٹری چور کو ناصرف پولیس کے حوالے کیا بلکہ پولیس اسٹیشن جاکر اس کے خلاف ایف آئی آر بھی کٹوائی۔
علاقہ میں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ اس چور نے 8 گاڑیوں کے بونٹ کو کھول لیا تھا اور 2 گاڑیوں کی بیٹری نکال چکا تھا۔ منیب وسیم کے اس اقدام پر علاقہ کے لوگوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔