Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات سپلائی/فروشی میں ملوث مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزم عبدالقیوم کا نام مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں دوسرے درجے پر شامل تھا۔

0

تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات سپلائی/فروشی میں ملوث مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی : ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات سپلائی/فروشی میں ملوث مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم عبدالقیوم کا نام مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں دوسرے درجے پر شامل تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر دو مختلف کاروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ ایک ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔

ملزمان سے 02 کلو سے زائد چرس/گردہ (1550 گرام چرس 31 پڑیاں) اور (520 گرام گردہ 21 پڑیاں) برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان پیرآباد کے علاقے شاہی قبرستان سے چھپ کر چرس/منشیات فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عبدالقیوم ولد مسری خان اور حیات خان ولد نیک عمل شامل ہیں۔

Comments
Loading...