Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تھانہ منگھوپیر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو چھینی گئی موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزمان مورخہ 16 مئی 2024 کو ایشیاء گراؤنڈ کے قریب سے اسلحہ کے زور پر 125 موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے۔

0

تھانہ منگھوپیر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو چھینی گئی موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔

کراچی :: ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو چھینی گئی موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان مورخہ 16 مئی 2024 کو ایشیاء گراؤنڈ کے قریب سے اسلحہ کے زور پر 125 موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے۔ موجودہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزمان کو واردات کے لئے آتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 235/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔ ایس ایچ او منگھوپیر نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے دو ملزمان کو چھینی گئی موٹرسائیکل سمیت گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور تھانہ پاکستان بازار کے علاقے سے چھینی گئی 125 موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

ملزمان نے دوران انٹروگیشن اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سمیت اجتماع گاہ روڈ پر 10 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اعجاز ولد اجمیری اور شہباز ولد آصف کے ناموں سے ہوئی

Comments
Loading...