Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شاہ لطیف پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کردیا

0

شاہ لطیف پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کردیا

کراچی : شاہ لطیف پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے اقدامِ قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ خفیہ اطلاع اور ٹیکنیکل شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے توقیر، تنویر (سگے بھائی) اور ان کے والد شبیر کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے مقتول عامر کو 15 لاکھ روپے کے تنازع پر گھر بلا کر دورانِ گفتگو ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا اور لاش کو خفیہ کمرے میں چھپا دیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ واقعہ منصوبہ بندی کے تحت انجام دیا گیا اور گھر کی خواتین کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

پولیس نے آلۂ قتل (ہتھوڑا) برآمد کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Comments
Loading...