Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ناگوان ولیج میں آپسی لڑائی جھگڑے کے دوران چچا کو گولی مار کر قتل کرنے والا فراری ملزم گرفتار

واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت تھانہ لیاقت آباد میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے حوالے کر دیا گیا ہے۔

0

ناگوان ولیج میں آپسی لڑائی جھگڑے کے دوران چچا کو گولی مار کر قتل کرنے والا فراری ملزم گرفتار

لیاقت آباد: ناگوان ولیج میں آپسی لڑائی جھگڑے کے دوران چچا کو گولی مار کر قتل کرنے والا فراری ملزم گرفتار۔ گزشتہ شب لیاقت آباد تھانے کی حدود، ناگوان ولیج اے ایریا میں آپسی جھگڑے کے دوران رشید نامی ملزم نے اپنے چچا کامران کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ ملزم اپنے چچا کو زخمی کرنے کے بعد اسلحہ سمیت فرار ہو گیا تھا۔ زخمی کامران کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج جان کی بازی ہار گیا۔

لیاقت آباد پولیس نے گزشتہ شب ہی موقع پر پہنچ کر لڑائی جھگڑے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر فراری ملزم رشید ولد عمران کو بھی چھاپہ مار کارروائی کے دوران چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت تھانہ لیاقت آباد میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments
Loading...