اردو بازار کے دکانداروں کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اردو بازار کا دورہ
کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اردو بازار کا دورہ۔ اس موقع پر سمیرا حسین میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ، مشیر مالیات کے ایم سی گلزار ابڑو سمیت کے ایم سی کے سینئر افسران یھی موجود تھے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اردو بازار میں سولر سسٹم کا بھی معائنہ کیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کے ایم سی کی تمام مارکیٹوں میں توانائی کے منصوبوں پر زور۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سولرائزیشن سے بجلی کے مسائل کے مستقل حل کی کوششیں جاری رہیں گی۔ شہر میں قابلِ تجدید توانائی منصوبوں کو فروغ دینے کا عزم۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی اردو بازار کے دکانداروں سے ملاقات۔ دکانداروں نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ اردو بازار کے دکانداروں کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔ اردو بازار میں سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے۔