Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ربیع الاول کے موقع پر شہری سہولیات کی فراہمی اور بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنانا ہمارے لیے باعثِ سعادت ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں ماہ ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد۔

0

کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں ماہ ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ فواد غفار سومرو، واٹر کارپوریشن کے سی ای او احمد علی صدیقی، واٹر کارپوریشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان،میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، علماء کرام، مشائخ عظام اور منتظمین جلوس کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے مقدس، بابرکت اور روحانی اہمیت کا حامل مہینہ ہے۔ ربیع الاول کے موقع پر شہری سہولیات کی فراہمی اور بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنانا ہمارے لیے باعثِ سعادت ہے۔ بارہ ربیع الاول سے قبل شہری مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ اور مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ربیع الاول کے انتظامات علماء کرام کی مشاورت سے مزید مؤثر اور منظم بنائے جائیں گے۔ ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے موقع پر”ختمِ نبوتؐ چوک“ کی ازسرنو تعمیر اور تزئین و آرائش کی جائے گی۔ ختمِ نبوتؐ چوک“پر خوبصورتی، خصوصی روشنی اور اطراف کی صفائی کے جامع انتظامات کیے جائیں گے۔ ختمِ نبوتؐ چوک“کو مذہبی عقیدت، احترام اور شہر کی خوبصورتی کی بہترین علامت بنایا جائے گا۔

ریگل چوک کا نام تبدیل کرکے ”ختمِ نبوتؐ چوک“ رکھنے کے اعلان پر تمام علماء کرام نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

انکا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ ربیع الاول کے موقع پر صفائی ستھرائی اور شہری انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے گا۔ ربیع الاول کے مقدس مہینے کے دوران شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

علماء کرام نے ختمِ نبوتؐ چوک کی تعمیر و آرائش کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے اقدام کو سراہا۔ علماء کرام نے صفائی، سڑکوں کی مرمت، سیوریج اور تجاوزات کے خاتمے سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ جلوسوں اور اجتماعات کے لیے مؤثر سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے پر اجلاس میں زور دیا گیا۔

Comments
Loading...